جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسد مدنی نے آلٹ نیوز کے شریک بانی زبیر Co-founder of Alt News Zubair کی گرفتاری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی پولیس کی یہ کارروائی سچائی پر حملہ اور امتیازی سلوک پر مبنی ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ آلٹ نیوز جھوٹی اور فیک انفارمیشن کے لیے پھیلاؤ کے دور میں سچائی کو پیش کرتا ہے، جو در حقیقت ملک کی بہت بڑی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ بہت ہی تلخ تجربہ رہا ہے کہ جھوٹی خبروں نے ہمارے معاشرے کی ہم آہنگی کو کافی متاثر کیا ہے۔ اس لیے جو بھی ادارہ اس طرح کے کام انجام دیتا ہے، اس کا استقبال ہونا چاہیے۔Jamiat Condemns Zubair Arrest
اس سلسلے میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود مدنی نے وزیر داخلہ کو ایک مکتوب بھی ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 'مجھے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تفریق پر مبنی کارروائی سے شکایت ہے، ایک طرف کھلے عام نفرت انگیز تقاریر کرنے والے اور نسل کشی کی کال دینے والے آزاد گھوم رہے ہیں تو دوسری طرف نفرت پھیلانے والوں کو بے نقاب کرنے میں انتھک محنت کرنے والے صحافیوں کو منظم طریقے سے ہراساں اور ڈرایا جارہا ہے۔' Mahmood Madani letter to Home Minister