نئی دہلی: دہلی پولیس نے ہائی کورٹ کے سامنے دلیل دی ہے کہ 2019 کے جامعہ نگر تشدد کیس میں طالب علم رہنما شرجیل امام اور آصف اقبال تنہا سمیت 11 لوگوں کو بری کرنے کا ٹرائل کورٹ کا حکم صریح طور پر غیر قانونی ہے۔ ایک درخواست میں پولیس نے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا حکم قانون کے طے شدہ اصولوں کے مطابق نہیں ہے، وہ سنگین بے ضابطگیوں پر مشتمل ہے اور قانون میں نقائص ہے۔ درخواست کی سماعت پیر کو ہونے والی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا 4 فروری کو کیس کے 11 ملزمان کو بری کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، نچلی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہا کہ دہلی پولیس نے انہیں "بَلی کا بکرا" بنایا تھا اور کسی بھی موضوع پر اختلاف رائے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے اور اسے دبایا نہیں جانا چاہیے۔ تاہم ٹرائل کورٹ نے ایک ملزم محمد الیاس کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا۔