جامعہ ملیہ اسلامیہJamia Millia Islamia کے لیے فخر کی بات ہے کہ سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول Syed Abid Husan Sr. Secondary School پی جی ٹی (انگریزی) عائشہ جمیل کو یو ایس ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹس فل برائٹ ٹیچنگ ایکسیلنس اینڈ اچیو منٹ پروگرام Fulbright Teaching Excellence and Achievement Program میں شرکت کے لیے منتخب کیا گیاہے۔
عائشہ اس مہینے لوویل، مساچو سیٹس اور امریکہ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ اور بھارت کی نمائندگی کریں گی۔ وہ وہاں مختلف سیمنار اور کورسز کریں گی، جس سے انہیں اپنی تدریسی صلاحیت کو نکھارنے کا موقع ملے گا۔ یہ خصوصی سیمنار اکیسویں صدی کی تدریسی مہارتوں پر مرکوز ہوں گے اس کے ساتھ ہی وہ اپنے درس وتدریس کے طریقہ کار لوگوں کو واقف کرائیں گی۔
انھیں امریکی اسکولوں کو دیکھنے کے علاوہ وہاں کے اساتذہ کے ساتھ جماعتوں میں پڑھانے کا بھی موقع ملے گا اور وہاں متعدد تہذیبی وثقافتی اور کمیونٹی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کا موقع ملے گا۔
یو ایس ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹ نے دنیا بھر میں طالبات کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے پروگرام کا آغاز کیا ہے،عائشہ اس پروگرام کا حصہ ہوں گی۔اس پروگرام کی منصوبہ بندی اس طرح کی گئی ہے کہ سیمناروں اور ورکشاپ کے توسط سے صنف اور تعلیم کو مربوط کیا جائے۔
فل برائٹ پروگرام دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ متنوع بین الاقوامی تعلیمی ایکسینچ پروگرام ہے جس کے المنائی اسٹیٹ کے سربراہ، جج، سفارت کار، کابینی وزرا، سی ای اوز، یونیورسٹی صدر، صحافی، فنکار، سائنس داں اور اساتذہ ہوئے ہیں۔ ان میں نوبل انعام سے سرفراز اور پلٹرز پرائز یافتہ لوگ اور اسی طرح کے اہم اعزازات والے لوگ بھی شامل ہیں۔