کے کستوری رنگن سابق سربراہ اسرو اور خلائی سائنس داں کی صدارت میں 12 رکنی کمیٹی 4 قومی نصابی خاکہ تیار کریں گی۔ یعنی اسکولی نظامِ تعلیم کے لیے قومی نصابی خاکہ، قومی خاکہ برائے اطفال نگہداشت و تعلیم، اساتذہ کی تعلیم و تربیت سے متعلق قومی نصاب کا خاکہ اور تعلیم بالغاں کے لیے قومی نصاب کا خاکہ۔
یہ کمیٹی نصابی اصلاحات کے متعلق قومی نصاب تعلیم 2020 کی سفارشات کو ذہن نشیں رکھتے ہوئے اسکولی نظام تعلیم، تعلیم برائے اطفال نگہداشت و تعلیم (ای سی سی ای) تربیت اساتذہ اور تعلیم بالغاں کے مختلف و متنوع پہلوؤں پر تبادلہ خیالات کرے گی۔
مذکورہ چاروں شعبوں کے مختلف پہلوؤں پر قومی فوکس گروپ کی حتمی آرا پر بھی یہ کمیٹی تبادلہ خیال کرے گی۔