دہلی: آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم جماعت علما ہند کے صدر صہیب قاسمی سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یوگی حکومت کے مدارس میں سروے کرائے جانے کے فیصلہ کو صحیح قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ان لوگوں پر لگام لگے گی جو مدارس کے نام پر عوام سے چندہ لیکر اپنی جیبیں بھرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سروے سے وہ تمام مدارس کے ذمہ داران خوش ہیں جو بالکل ضابطہ کے ساتھ اپنے مدارس چلاتے ہیں اس سروے سے ان مدارس کے ذمہداران کو پریشانی ہے جو مدرسہ کے نام پر چندہ کر کے اپنی جیبیں بھرنے کا کام کرتے ہیں۔
Madrasas Survey Row جماعت علماء ہند نے مدارس میں سروے کرانے کے فیصلہ کو درست قرار دیا - مدارس سروے
جماعت علماء ہند کے صدر صہیب قاسمی کا کہنا ہے کہ مدارس سروے سے وہ تمام مدارس کے ذمہ داران خوش ہیں جو بالکل ضابطہ کے ساتھ اپنے مدارس چلاتے ہیں اور اس سروے سے ان مدارس کے ذمہداران کو پریشانی ہے جو مدرسہ کے نام پر چندہ کر کے اپنی جیبیں بھرنے کا کام کرتے ہیں۔Jamaat Ulema Hind React On Madrasas Survey
مزید پڑھیں:۔ Madarasa Survey is Baseless بہار میں مدارس کے سروے کا مطالبہ بے بنیاد
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل جو بھی حکومتیں رہی ہیں، انہوں نے ووٹ بینک کے علاوہ مدارس کے بارے میں بالکل نہیں سوچا کیونکہ انہیں اس بات کا ہمیشہ ڈر رہتا تھا کہ کہیں ان کا ووٹ بینک ناراض نا ہو جائے۔ اس دوران آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف مولانا عمیر احمد الیاسی کے موہن بھاگوت کو راشٹر پتا والے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ باباے قوم مہاتما گاندھی ہی ہمارے راشٹر پتا ہیں۔ موہن بھاگوت بھی اس ملک کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن راشٹر پتا کا خطاب مہاتما گاندھی کے علاوہ کسی کو بھی نہیں کہا جا سکتا۔