جماعت اسلامی ہند نے یوکرین-روس جنگ پر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”جنگ سے کسی مسئلے کا حل نہیں نکلتا بلکہ یہ خود ایک مسئلہ ہے جس میں جانی و مالی نقصان کے سوا کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ لہٰذا دونوں ملکوں کے درمیان جلد سے جلد تنازعات ختم کئے جائیں، جنگ بندی ہو اور سفارتی عمل شروع کیا جائے۔ Jamaat E Islami Hind React on Russia Ukraine War
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر انجینئر سلیم نے کہا کہ اس جنگ کی وجہ سے یوکرین میں پھنسے ہوئے بھارتی طلباء اور شہریوں کو ممکنہ راستوں کا استعمال کرتے ہوئے جلد از جلد ملک واپس لانے کے عمل میں تیزی لانی چاہیے اور یوکرین میں ہلاک ہونے والے طلباء کے والدین اور رشتہ داروں سے ہمدردی و تعزیت کی جائے۔
انہوں نے اس بات پر شدید رنج و افسوس کا اظہار کیا کہ ملک کے موجودہ اسمبلی انتخابات میں بعض پارٹیاں یوکرینی بحران کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہیں، یہ عمل نامناسب اور غیر انسانی ہے۔