بیدر:جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی جانب سے 'آؤ پیغام نبیﷺ کو عام کریں' مہم کے تحت ایک ہمہ لسانی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشاعرے کی صدارت ادارہ ادب اسلامی ہند کرناٹک کے صدر پروفیسر سید سلیم نے کی۔ اس مشاعرے میں دیش پانڈے بیدر ، میر بیدری بیدر، محمد کمال الدین، شمیم بیدر، محترمہ ساداھنا بیدر ، سید جمیل احمد ہاشمی بیدر، ڈاکٹر رام چندر، سید قاسم ساجد دیگلور مہاراشٹرا ، حاجی ادریس علی سحر دیگلور مہاراشٹرا، ڈاکٹر رگھو بیدر سیف الدین سیف ظہیراباد، ڈاکٹر نوید عبدالجلیل ظہیر آباد، سعید اللہ خان سہیل ظہیر آباد، ڈاکٹر مہشوری بیدر، عظیم بادشاہ بیدر محترمہ پاروتی بیدر، رحمت اللہ رحمت شیموگہ، محمد ظفراللہ خان بیدر، حامد سلیم بیدر، سید منور علی شاہد بیدر نے اپنا نعتیہ کلام پیش کیا اور پیغام نبیﷺ کو عام کرنے کی کوشش کی۔ اس نعتیہ مشاعرے میں ریاست کے علاوہ تلنگانہ اور مہاراشٹرا سے شعرائے کرام کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔Jamaat-e-Islami Hind-Karnataka organized Naatiya Mushaira in bidar
Naatiya Mushaira in Bidar جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی جانب سے نعتیہ مشاعرہ - Naatiya Mushaira in Bidar
ریاست کرناٹک کے شہر بیدر میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ایک نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا، یہ مشاعرہ جماعت اسلامی کے 'آؤ پیغام نبیﷺ کو عام کریں' مہم کے تحت منعقد کیا گیا۔ Naatiya Mushaira in Bidar
جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی جانب سے نعتیہ مشاعرہ منعقد