اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Public Meeting In Gaya گیا میں تعلیم تربیت اور انسانیت کے عنوان پر جلسہ کا اہتمام - گیا میں جلسہ کا اہتمام

گیا میں ' تعلیم تربیت اور انسانیت' کے عنوان پر جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے پروفیسر توقیر عالم فلاحی نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تعلیم کا حاصل کرنے انہتائی ضروری ہے۔ موجودہ دور میں جس کے پاس تعلیم ہے وہیں کامیاب انسان ہے۔ Education Program in Gaya

گیا میں 'تعلیم تربیت اور انسانیت' کے عنوان پر جلسہ کا اہتمام
گیا میں 'تعلیم تربیت اور انسانیت' کے عنوان پر جلسہ کا اہتمام

By

Published : Oct 28, 2022, 3:35 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ' تعلیم تربیت اور انسانیت' کے عنوان پر جلسہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کے پروفیسر توقیر عالم نے کہاکہ تعلیم انسان کی زندگی کی اہم کڑی ہے، اس کے بغیر زندگی نامکمل ہے اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں۔Jalsa in Gaya

ضلع گیا میں واقع آمس بلاک کے بیدا گاؤں میں منعقد اس جلسے میں مقرر خصوصی کے طور پر علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کے شعبہ دینیات کے سینیئر پروفیسر توقیر عالم فلاحی تھے۔ انہوں نے جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جلسہ میں شامل لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم ہم سب کی زندگی کی اہم کڑی ہے، موجودہ دور میں جس کے پاس تعلیم ہے، وہ مستحکم اور کامیاب انسان ہے۔ Education Program in Gaya

گیا میں 'تعلیم تربیت اور انسانیت' کے عنوان پر جلسہ کا اہتمام

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس نے تعلیم حاصل نہیں کی، آج اس کی زندگی اندھیرے میں ہے۔ ہاں البتہ جس نے ہنر سکھا، وہ کامیاب ضرور ہے لیکن اس کے ساتھ دشواریاں یہ ہیں کہ موجودہ حالات سے نمٹنے کی قوت نہیں ہے۔ پروفیسر توقیر نے انسانیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے ساتھ انسانیت کا علم ہونا بے حد ضروری ہے کیونکہ اصل پڑھا لکھا وہی شخص ہے، جو دوسروں کی مصیبت میں کام آتا ہے اور معاشرے میں پھیلی برائیوں پر وار کرتاہے۔

یہ بھی پڑھیں:جے پور: تعلیم و تربیت پروگرام کا انعقاد

پروگرام کے آرگنائزر و گاندھی آزاد پبلک اسکول کے ڈائریکٹر شوکت علی نے بتایا کہ تعلیم وتربیت اور انسانیت کے عنوان پر پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں آمس کے اطراف کے معززین طلبہ اور ان کے سرپرستوں کے علاوہ بڑی تعداد میں علماء کرام شریک ہوئے۔ پروگرام کا اختتام مولانا حذیفہ کی دعا پر ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details