اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جلی کٹو میں زخمی شخص کی موت - اردو نیوز تملناڈو

جلی کٹو مقابلے میں ہفتہ کے روز ایک بیل کی زد میں آکر زخمی ہونے والا ایک 24 سالہ شخص آج صبح فوت ہوگیا۔

تملناڈو: جلی کٹو میں52 افراد زخمی
تملناڈو: جلی کٹو میں52 افراد زخمی

By

Published : Jan 17, 2021, 9:08 AM IST

Updated : Jan 17, 2021, 12:50 PM IST

تملناڈو کے ضلع مدورائی کے النگ نگلور میں ہفتے کے روز پونگل فیسٹیول میں منعقد عالمی شہرت یافتہ روایتی پروگرام’ جلی کٹو‘ میں52 افراد زخمی ہوگئے۔

وزیر اعلی ای کے پلانی سوامی اور نائب وزیر اعلی او پنیرسیلوم کی پرچم کشائی کے بعد اب تک’جلی کٹو کے آٹھ چکر مکمل ہوچکے ہیں۔ جس میں کل 719 رجسٹرڈ سانڈ اور 600 سانڈ پالنے والوں نے شرکت کی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس پروگرام کو وزیر اعلی ای کے پلانی سوامی اور نائب وزیر اعلی او پنیرسیلوم کی پرچم کشائی کے بعد اب تک’جلی کٹو کے آٹھ چکر مکمل ہوچکے ہیں۔ جس میں کل 719 رجسٹرڈ سانڈ اور 600 سانڈ پالنے والوں نے شرکت کی۔

ورٹی پاتھو گاؤں کے سی کنن کو 12 جنگلی سانڈوں پر قابو پانے کے لئے بہترین ’سانڈ پالک‘ کا ایوارڈ دیا گیا ، جبکہ ایم کے سنتوش کی ملکیت والے سانڈ کو ایونٹ میں بہترین سانڈکے طور پر منتخب کیا گیا۔ پروگرام میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سانڈ پالک اور سانڈ مالکان کو موٹرسائیکلیں ، سونے کے سکے ، گھریلو سامان ، تحائف سمیت بہت سے پرکشش انعامات دیئے گئے۔

جَلّی کٹُّو تملناڈو میں بیلوں کی لڑائی کا ایک خطرناک کھیل ہے۔ یہ کھیل ہسپانیہ کی کے قومی کھیل بیلوں کی لڑائی سے مشابہ ہے۔ یہ کھیل ریاست بھر میں، بالخصوص دیہی علاقوں میں بے حد مقبول ہے۔تاہم اس کھیل کے انعقاد کی وجہ سے ریاست میں کئی لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

Last Updated : Jan 17, 2021, 12:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details