جموں و کشمیر کے راجوری میں امت شاہ کی ریلی کے بعد محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین نے بی جے پی کے خلاف احتجاج کیا۔ محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین نے کہاکہ ہمیں وزیر داخلہ کے اس دورے سے بڑی امیدیں تھی کہ محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کے لئے ضرور کوئی بڑا اعلان ہو سکتاہے مگر ایک بار پھر سے ہمیں مایوسی ہاتھ لگی ہے۔Protest Against BJP After HM Rally
انہوں نے کہا کہ کئی عرصہ سے ہم عارضی ملازمین کے طور پر اپنا کام انجام دے رہے ہیں۔ آج ہمیں پورا یقین تھاکہ امت شاہ ہمارے لئے ضرور کچھ اعلان کریں گے مگر بدقسمتی سے آج ایک بار پھر مایوس ہونا پڑا ہے۔ عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ کب تک ہم لوگ عارضی ملازمین کے طور پر اپنا کام انجام دیتے رہیں گے۔ اس معاملے پر بی جے پی حکومت کو چاہئے کہ ہمارے لیے کچھ کرے، تاکہ ہمیں بھی مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ Jal Shakti Employees Protest in Rajouri