اردو

urdu

Jaishankar talks with Israeli FM Yair Lapid: ایس جے شنکر کی اسرائیلی وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو

By

Published : Jan 7, 2022, 7:34 PM IST

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کرکے بتایا کی نئے سال میں اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لاپڈ Israeli Foreign Minister Yair Lapid سے گفتگو کرکے اپنے دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا، بھارت اور اسرائیل 2022 میں سفارتی تعلقات کی اپ گریڈیشن کے 30ویں سالگرہ منائے گا۔

Jaishankar talks with Israeli FM Yair Lapid
ایس جے شنکر کی اسرائیلی وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے جمعہ کو اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لاپڈ سے گفتگو Jaishankar talks with Israeli FM Yair Lapid کی جہاں انہوں نے اپنے دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹویٹر پر ایس جے شنکر نے کہا، "نئے سال میں اسرائیل کے ایف ایم یائر لاپڈ سے بات کرنا بہت اچھا لگا۔ہمارے دوطرفہ اور کثیر فریقی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم اپنے سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر منتظر ہیں۔"

بشکریہ ایس جے شنکر ٹویٹ

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں ملک میں باقاعدہ سفارت خانے 1992 میں کھولے گئے جب دونوں ممالک کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔

بھارت اور اسرائیل 2022 میں سفارتی تعلقات India-Israel Diplomatic Relations کی اپ گریڈیشن کے 30 سال منائیں گے۔

14 جون 2021 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: EAM S Jaishankar: ایس جے شنکر کی متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے گفتگو

وزیر اعظم نریندر مودی نے 4-6 جولائی 2017 کو کسی ہندوستانی وزیر اعظم کے ذریعہ اسرائیل کا پہلا تاریخی دورہ کیا جس کے دوران تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں اپ گریڈ کیا گیا۔

اسرائیل کے اس وقت کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے 14-19 جنوری 2018 کو بھارت کا دورہ کیا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں دوروں کے دوران مشترکہ بیانات بھی جاری کیے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details