اردو

urdu

By

Published : Oct 10, 2022, 1:43 PM IST

ETV Bharat / bharat

Jaipur Loot Case چوروں نے 108 سالہ بزرگ خاتون کے پیر کاٹ ڈالے

واقعے کا شکار ہونے والی 108 سالہ جمنا دیوی صبح گھر میں اکیلی تھی اور اس کی بیٹی مندر گئی ہوئی تھی۔ اسی دوران گھر میں گھسنے والے بدمعاشوں نے جمنا دیوی کو گھسیٹتے ہوئے باتھ روم میں لے گئے اور دونوں پاؤں کے پنجے کاٹ کر چاندی کی انگوٹھیاں لوٹ لے گئے۔ Jaipur Loot Case

چوروں نے 108 سالہ بزرگ خاتون کے پیر کاٹ ڈالے
چوروں نے 108 سالہ بزرگ خاتون کے پیر کاٹ ڈالے

جے پور: ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے ایک حیران کردینے والی خبر سامنے آئی ہے، جہاں بدمعاشوں نے 108 سالہ خاتون کے پیروں کے پنجے کاٹ کر چاندی کی انگوٹھیاں لے کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور ایف ایس ایل کی ٹیم کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا۔ پولیس جائے وقوعہ کے اردگرد نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اسکین کرکے چوروں کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ڈی سی پی نارتھ پریش دیش مکھ نے بتایا کہ یہ واقعہ بس بدن پورہ مینا کالونی میں صبح تقریباً 5:30 بجے پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ واقعہ کے وقت بوڑھی خاتون گھر میں اکیلی تھی۔ Criminals Cut 108 Year Elderly Woman Leg

چوروں نے 108 سالہ بزرگ خاتون کے پیر کاٹ ڈالے

واقعے کا شکار ہونے والی 108 سالہ جمنا دیوی صبح گھر میں اکیلی تھی اور اس کی بیٹی مندر گئی ہوئی تھی۔ اسی دوران گھر میں گھسنے والے بدمعاشوں نے جمنا دیوی کو گھسیٹتے ہوئے باتھ روم میں لے گئے اور دونوں پاؤں کے پنجے کاٹ کر چاندی کی انگوٹھیاں لوٹ لے گئے۔ واردات کے بعد ملزمان واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:۔Car Jackers Busted In Budgam بڈگام میں گاڑی چور گروہ کے دو افراد گرفتار

جمنا دیوی کی بیٹی جب مندر سے واپس آئی تو اسے واقعے کا علم ہوا اور آس پاس رہنے والے لوگوں کی مدد سے جمنا دیوی کو فوری طور پر ایس ایم ایس اسپتال کے ٹراما سینٹر میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے معمر خاتون کے کٹے ہوئے پنجے اور ملزمان کے ہاتھوں واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ فی الحال پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ساتھ ہی اس پورے واقعہ کے حوالے سے اب تک بوڑھی خاتون کا بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details