اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Umesh Pal Murder Case عتیق احمد اور انکے حامیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کیا جائے گا - مختلف جیلوں میں بند عتیق احمد کے حامی

مختلف جیلوں میں بند عتیق احمد کے حامیوں کی فہرست تیار کی جا رہی ہے۔ انہیں دوسری جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق عتیق احمد سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر افراد نینی سینٹرل جیل میں بند ہیں۔ اس وجہ سے اب ان سب کو مختلف جیلوں میں منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

عتیق احمد سمیت ان کے حامیوں کی جیل تبدیل کی جائے گی
عتیق احمد سمیت ان کے حامیوں کی جیل تبدیل کی جائے گی

By

Published : Apr 7, 2023, 5:06 PM IST

پریاگ راج:عتیق احمد کو عمر قید کی سزا کے بعد اب انتظامیہ عتیق احمد اور ان کے حامیوں پر شکنجہ کسنے میں مصروف ہے۔ دراصل مختلف جیلوں میں بند عتیق احمد کے حامیوں کی فہرست تیار کی جا رہی ہے۔ انہیں دوسری جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ نینی سمیت ریاست کی مختلف جیلوں میں بند عتیق احمد کے حامی جیل کے اندر سے ہی مبینہ 'گینگ' کا کام سنبھال رہے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ پولیس کی سختی کے باوجود عتیق سے وابستہ افراد جیل کے اندر سے مجرمانہ وارداتوں میں مصروف ہیں۔ جس کے بعد اب حکومتی انتظامیہ نے عتیق اور اس کے حواریوں کی جیل تبدیل کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ سابق ایم پی عتیق احمد اس وقت گجرات کی سابرمتی جیل میں بند ہیں جبکہ ان کے بھائی خالد عظیم عرف اشرف بریلی جیل میں بند ہیں۔ عتیق احمد کا بڑا بیٹا عمر احمد لکھنؤ جیل میں بند ہے۔ اس کے علاوہ عتیق کا دوسرا بیٹا علی احمد نینی سینٹرل جیل میں بند ہے۔ اسی طرح عتیق احمد سے جڑے تمام افراد مختلف جیلوں میں بند ہیں۔

ذرائع کی مانیں تو اب حکومت کی جانب سے عتیق کے سپورٹرز کی فہرست تیار کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد ان کی جیل تبدیل کر دی جائے گی۔ طویل عرصے سے ان جیلوں میں بند عتیق کے حامیوں نے ایسا انتظام کر رکھا ہے کہ وہ اپنی تمام سرگرمیاں جیل کے اندر سے ہی کر رہے ہیں۔ جیل میں قیدیوں کو کھانے پینے کے علاوہ موبائل پر بات کرنے کی سہولت بھی مل رہی ہے۔ عتیق کے اس نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے لیے اب ان کی جیل کو تبدیل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عتیق احمد سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر افراد نینی سینٹرل جیل میں بند ہیں۔ اس وجہ سے اب ان سب کو مختلف جیلوں میں منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Umesh Pal Murder Case عتیق احمد کے شارپ شوٹر کو پناہ دینے کے الزام میں پانچ ملزمان گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details