نئی دہلی:دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے روہنی کورٹ سے جہانگیری تشدد معاملہ میں ملزم تبریز سے پوچھ گچھ کے لیے ریمانڈ میں توسیع کی اپیل کی۔ جس کے بعد روہنی عدالت نے ملزم تبریز کے پولیس ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع کر دی ہے۔ Jahangirpuri Violence۔ کرائم برانچ نے تبریز کے کردار کے بارے میں بتایا کہ ابھی بہت سے اہم انکشافات ہونا باقی ہیں، جس کے بعد مزید گرفتاریاں کی جانی ہیں۔ عدالت میں معاملے کی حساسیت کے پیش نظر تبریز کے پولیس ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی گئی۔ کرائم برانچ اب تبریز سے 5 دن تک پوچھ گچھ کرے گی۔
Jahangirpuri Violence: جہانگیرپوری تشدد معاملہ کے ملزم تبریز کی پولیس ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع - تبریز کے پولیس ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع
جہانگیری تشدد معاملہ میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے روہنی کورٹ سے ملزم تبریز سے پوچھ گچھ کے لیے ریمانڈ میں توسیع کی اپیل کی، وہیں عدالت نے ملزم تبریز کی پولیس ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع کر دی ہے۔ Jahangirpuri Violence
واضح رہے کہ جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی کے موقع پر نکالے گئے جلوس میں فریقین کے درمیان پتھربازی ہوئی۔ جس کے بعد حالات مزید خراب ہوگئے اور فریقین کے درمیان تصادم شروع ہوگیا، پولیس نے مستعدی کے ساتھ حالات پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن اس دوران متعدد پولیس اہلکاروں سمیت کئی عام شہری بھی زخمی ہوگئے۔ وہیں شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے مکانات اور دوکانوں کو منہدم کرنے کی کارروائی شروع کی، اس انہدامی کارروائی کے خلاف بھی کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے آواز بلند کی اور یک طرفہ و جانبدارانہ کارروائی کا الزام عائد کیا، تاہم بعد میں سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے انہدامی کارروائی پر روک لگادی۔