جموں: جموں و کشمیر میں جیلوں کے ڈائریکٹر جنرل ہیمنت کمار لوہیا جموں شہر کے مضافات کے ایک گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ اے ڈی جی پی جموں زون مکیش سنگھ نے کہا کہ ڈی جی (جیل خانہ جات) ہیمنت لوہیا کی لاش مشکوک حالات میں پائی گئی ہے۔ جائے وقوعہ کی ابتدائی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک مشتبہ قتل کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوہیا کا گھریلو ملازم فرار ہے اور پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ Hemant Kumar Lohia Found Dead
وہیں جموں و کشمیر ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ایچ کے لوہیا کچھ دنوں سے اپنے دوست کے گھر ٹھہرے ہوئے تھے۔ رات کا کھانا کھا کر وہ واپس اپنے کمرے میں ارام کرنے چلے گئے۔ اس دوران گھریلو ملازم ان کی مدد کرنے کے بہانے کمرے میں داخل ہوا۔ اس کے بعد ملازم نے اندر سے دروازہ بند کردیا اور ان پر تیز دھار ہتھیار سے کئی حملے کئے، جس کے سبب ان کی موت ہوگئی۔