شمالی کشمیر ضکع بارہمولہ کے اوڑی سے تعلق رکھنے والا بہادر پولیس اہلکار مدثر احمد کو آج یوم جمہوریہ کے موقع پر شوریہ چکر سے نوازا گیا۔ جموں و کشمیر پولیس کے اہلکار مدثر احمد شیخ نے اپنی جان پر کھیل کر ضلع بارہمولہ میں جیش محمد کے عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کو ہلاک کیا تھا جبکہ وہ اس آپریشن کے دوران اپنی جان گوا بیٹھے تھے۔
Shaurya Chakra یوم جمہوریہ کے موقع پر پولیس اہلکار مدثر احمد شیخ کو بعداز مرگ شوریہ چکر سے نوازا گیا - مدثر احمد شیخ کو بعداز مرگ شوریہ چکر سے نوازا گیا
یوم جمہوریہ کے موقع پر پولیس اہلکار مدثر احمد شیخ کو اوڑی میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ایک خاص اعزاز شوریہ چکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر پولیس اہلکار مدثر احمد شیخ کو بعداز مرگ شوریہ چکر سے نوازا گیا
مدثر نے گزشتہ سال 25 مئی کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری میں فوج کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران جیش محمد کے تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی تھی۔ حکومت نے آج یوم جموریہ کے موقع پر مدثر احمد شیخ کو ان کی بے مثال بہادری کے لیے شوریہ چکر سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ملک کا تیسرا اعلیٰ ترین بہادری کا اعزاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: India’s 74th Republic Day Parade یوم جمہوریہ کی پریڈ میں بھارتی فوج نے طاقت کا مظاہرہ کیا