پنجاب میں اسمبلی الیکشن Punjab Assembly Election سے عین قبل برسراقتدار جماعت کانگریس میں پھوٹ پڑگئی تھی اور وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد چرنجیت سنگھ چنی کو ریاست باگ ڈور سونپ دی گئی۔
کیپٹن امریندر 18 ستمبر کو پنجاب کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد سے کانگریس سے ناراض چل رہے تھے۔ Captain Amarinder Singh Resigns Congress انہوں نے نوجوت سنگھ سدھو کے بارے میں خاص طور پر جارحانہ رویہ اختیار کیا تھا۔
وزیراعلیٰ کی کُرسی چھوڑنے کے بعد کیپٹن امریندر سنگھ نے کانگریس پارٹی سے بھی کنارہ کر لیا جس کے بعد قیاس آرائی ہو رہی تھی کہ وہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔
اس دوران کیپٹن نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملاقات کی تھی جس کے بعد سیاسی گلیاروں میں اس بحث نے مزید زور پکڑ لیا تھا کہ کیپٹن امریندر سنگھ بی جے پی کا حصہ بن جائیں گے لیکن انہوں نے ان تمام قیاس آرائیوں کو خارج کرتے ہوئے نئی پارٹی تشکیل دی اور اس کا نام پنجاب لوک کانگریس رکھا اور اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا۔