ملک میں پہلی مرتبہ بھارتی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو) نے کامیابی کے ساتھ فری۔اسپیس کوانٹم کمیونکیشن کا تجربہ تقریبا 300میٹر کے فاصلہ سے کیا۔
دیسی ساختہ کئی اہم ٹکنالوجیز تیار کی گئی تھیں تاکہ اہم کارنامہ کو بحسن انجام دیا جا سکے، اس میں دیسی ساختہ نیوک رسیور کا استعمال بھی شامل ہے تاکہ ٹرانسمیٹر اور رسیور ماڈیولس کے درمیان ہم وقتی پیدا کی جاسکے۔
کوانٹم ٹکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے غیر مشروط محفوظ سٹلائیٹ ڈاٹا کمیونکیشن حاصل کرنے کے سلسلہ میں یہ اہم سنگ میل ہے۔ اسرو کے ڈیمانسٹریشن سٹلائیٹ پر مبنی کوانٹم کمیونکیشن کے مقصد کے سلسلہ میں یہ ایک اہم کامیاب تجربہ ہے جہاں اسرو دو بھارتی گراونڈ اسٹیشنس کے درمیان اس ٹکنالوجی کے مظاہرہ کیلئے تیار ہے وہیں یہ تجربہ رات میں کیاگیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ سورج کی روشنی کا اس پر کوئی اثر نہ ہونے پائے۔
یو این آئی