سری ہری کوٹا: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) نے آج اپنا چھوٹا سیٹلائٹ لانچ وہیکل ایس ایس ایل وی ڈی ۔2 کا دوسرا ورژن سری ہری کوٹا، آندھرا پردیش میں ستیش دھون خلائی مرکز کے پہلے لانچ پیڈ سے لانچ کیا۔ یہ لانچنگ آج صبح 9:18 بجے ہوئی۔ اسرو نے کہا کہ اس کے نئے راکٹ SSLV-D2 نے اپنی 15 منٹ کی پرواز کے دوران تین سیٹلائٹس کو 450 کلومیٹر کے دائرہ میں رکھنے کی کوشش کرے گا۔ اس میں اسرو کا ای او ایس۔07 امریکہ کا Janus۔1 اور چنئی کا اسٹارٹ اپ SpaceKidz کا AzaadiSAT۔2 شامل ہے۔
ایس ایس ایل وی کی پہلی آزمائشی پرواز گزشتہ برس 9 اگست کو جزوی طور پر ناکام ہو گئی تھی۔ اسرو کے مطابق اس ٹیسٹ کی ناکامی کی تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ راکٹ کے دوسرے مرحلے کی علیحدگی کے دوران آلات وائبریٹ ہوئی۔ وائبریشن نے راکٹ کے Inertial Navigation System (INS) کو متاثر کیا۔ فالٹ ڈیٹیکشن اینڈ آئسولیشن (FDI) سافٹ ویئر کا سینسر بھی متاثر ہوا۔