ترواننت پورم: بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے وکرم سارابھائی اسپیس سینٹر راکٹ سائنسدان پروین موریا نے ایک سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ کیرالہ پولیس کی مدد سے دبئی کے ایک شخص نے ان سے اسرو سے متعلق خفیہ معلومات دینے کا مطالبہ کیا ہے اور اس کے بدلے میں بھاری رقم کی پیشکش کی ہے۔ اسروکی جانب سے ہفتہ کے روز اس کی معلومات دی گئی۔Indian Space Research Organisation
سائنسدان پروین موریہ نے ٹویٹ کیا، 'جاسوسی کرنے کے لئے کیرالہ پولیس کی مدد سے جاسوسوں نے ان سے رابطہ کیا ہے، جس میں اس سے اسرو سے متعلق خفیہ معلومات مانگنے اور اس کے عوض بھاری رقم کی پیشکش کی ہے۔ جب ہم نے خفیہ معلومات دینے سے انکار کیا تو انہوں نے میرے خلاف جھوٹے پولیس کیس درج کرادیئے۔ اب انہوں نے کیس واپس لینے کے بدلے مجھے ان کے لیے کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔