حیدرآباد: آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے ایل وی ایل۔ایم تری/ون ویب انڈیا۔2 کامیابی کے ساتھ چھوڑا گیا جس کی الٹی گنتی کا آغاز ہفتہ کی صبح 8.30 بجے آغاز ہوا تھا۔ 643 ٹن والا 43.5 میٹرا ونچا، ایل وی ایم تری، اسرو کا سب سے بھاری لانچر ہے جس کو چھوڑنے کے تقریبا 20منٹ بعد تین مرحلوں سے گذرکر یہ سٹلائیٹس مرحلہ وار انداز میں مدار میں پہنچ گئیں۔
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اتوار کو اپنا تازہ ترین مشن ایل وی ایم 3- ایم 3 ون ویب انڈیا 2 ٹو لو کم آربٹ (ایل آئی او) کے لیے لانچ کیا ہے۔ ایل وی ایم 3 کو صبح 9 بجے سری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا۔ حکام کے مطابق ایل وی ایم 43.5 میٹر لمبا ہے اور اس کا وزن 643 ٹن ہے اور اسے ون ویب کے 36 Gen1 سیٹلائٹس کی آخری قسط لے جانے کے لیے دوسرے لانچ پیڈ راکٹ پورٹ سے لانچ کیا گیا تھا۔