اسرائیل کے نو منتخب وزیر خارجہ یار لیپڈ اگلے ہفتہ خلیجی ملک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے تا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول کے مطابق بنایا جاسکے۔
اسرائیل کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ یار لیپڈ 29 اور 30 جون کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے اور ابو دہبی میں سفارتخانہ اور دبئی میں قونصل خانہ کا افتتاح کریں گے۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی قیادت میں ''معاہدہ ابراہیم'' کے تحت چار خلیجی ممالک بحرین ، مراقش ، سوڈان اور یو اے ای نے اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لالیا تھا۔