اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تین فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ اطلاع فلسطین کی وزارت صحت نے دی ہے۔ وزارت نے بدھ کو دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ "مشرقی یروشلم کے ضلع سلوان میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک 20 سالہ فلسطینی ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔" مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی دم توڑ گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک 17 سالہ فلسطینی بھی بیت لحم کے قریب واقع شہر حسینی میں ہلاک ہوگیا ہے۔ Israeli Forces Kills Three Palestinians In Occupied West Bank
واضح رہے کہ گزشتہ کل مغربی کنارے West Bank کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں Israeli forces نے ایک فلسطینی کو ہلاک کردیا Israeli Forces Kill Palestinian جب کہ 31 دیگر زخمی ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت نے بدھ کے روز بتایا کہ "34 سالہ نوجوان محمد حسن عساف اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے نابلس شہر پر جارحیت کے دوران سینے میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔" وزارت کے مطابق، عساف فلسطینی اتھارٹی کی کمیٹی کے قانونی مشیر تھے۔ جب سے اسرائیل کے اندر حملوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے اس کے بعد سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلسل اسرائیلی فوجی چھاپے مار رہے ہیں اور فلسطینوں کو گرفتار کررہے ہیں، جس کی وجہ سے اسرائیلی فوج کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہے اور احتجاج کے دوران کئی مرتبہ خونی جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، ہر روز اسرائیلی فوج کی جارحیت کے شکار فلسطینی ہورہے ہیں۔