امریکہ میں مقیم تارکین وطن تنظیموں کی طرف سے حال ہی میں ایک پروگرام 'بھارت میں نفرت انگیز تقاریر اور تشدد' کے عنوان پر منعقد کیا گیا۔ جس میں مشہور اسکالر اور ایم آئی ٹی کے پروفیسر نوم چومسکی نے اپنے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا کہ 'اسلامو فوبیا بھارت میں اپنی سب سے مہلک شکل اختیار کر رہا ہے'۔ Naom Chomsky on Islamophobia in India
نوم چومسکی کی تقریر کی ویڈیو انڈین امریکن مسلم کونسل IAMC کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی گئی ہے۔
پروفیسر نوم چومسکی نے کہا کہ ' بھارت میں اسلامو فوبیا اپنی سب سے مہلک شکل اختیار کر رہی ہے، جہاں نریندر مودی کی حکومت منظم طریقے سے بھارت کی سیکولر جمہوریت کو ختم کر رہی ہے اور ملک کو 'ہندواسٹ ڈیموکریسی' میں تبدیل کر رہی ہے، جس میں تقریباً 250 ملین مسلمان ایک مظلوم اقلیت بن رہے ہیں۔ Naom Chomsky said Muslims become Persecuted Minority