اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

میرٹھ: مولانا کلیم احمد صدیقی اے ٹی ایس کے ہاتھوں گرفتار - کلیم احمد صدیقی میرٹھ میں لاپتہ

اترپردیش اے ٹی ایس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کو جبرا تبدیل مذہب اور غیر ملکی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، اس سلسلے میں مولانا اور ان کے ساتھیوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

مولانا کلیم احمد صدیقی لاپتہ
مولانا کلیم احمد صدیقی لاپتہ

By

Published : Sep 22, 2021, 12:01 PM IST

Updated : Sep 22, 2021, 2:09 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں مشہور اسلامی اسکالر مولانا کلیم صدیقی اور ان کے تین ساتھیوں کو سیکورٹی ایجنسی نے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔

مولانا کلیم احمد صدیقی اے ٹی ایس کے ہاتھوں گرفتار

اترپردیش اے ٹی ایس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کو جبرا تبدیل مذہب اور غیر ملکی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، اس سلسلے میں مولانا اور ان کے ساتھیوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

مولانا کلیم احمد صدیقی اے ٹی ایس کے ہاتھوں گرفتار

اس سے قبل میرٹھ کے شہر قاضی سمیت علماء کرام کے ایک وفد نے ایس ایس پی آفس پہنچے کر مولانا کے حوالے سے جانکاری حاصل کی۔

مولانا کلیم احمد صدیقی اے ٹی ایس کے ہاتھوں گرفتار

ملاقات کرنے کے بعد جمعیت علماء شہر کے صدر زین الراشدین نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے ایس ایس پی سے اس بات کی درخواست کی ہے کہ وہ اس بات کی جانکاری دیں کہ مولانا کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایس ایس پی نے شک ظاہر کیا ہے کہ ان کو اتر پردیش اے ٹی ایس کی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔

مولانا کلیم احمد صدیقی اے ٹی ایس کے ہاتھوں گرفتار

وہیں سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر شاہد منظور نے کہا کہ گزشتہ شام ایک دعوت سے واپس لوٹنے کے دوران ان کو حراست میں لیا گیا ہے، ہم نے اس حوالے سے ایس ایس پی سے ملاقات کی، ایس ایس پی نے ہم کو یقین دلایا ہے کہ ان کو اغوا نہیں کیا گیا ہے وہ جہاں بھی محفوظ ہیں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ مولانا کی گمشدگی کے بعد تھانہ لساڑی گیٹ میں سینکڑوں تعداد میں لوگوں نے پہنچ اس سلسلے میں جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کی۔ موقع پر پہنچے پولیس کے اعلیٰ افسران نے مولانا کے متعلق جلد جانکاری حاصل کرنے کی بات کہی۔

ضلع مظفر نگر کے قصبہ پھلت میں واقع ایک مدرسے کے منتظم اور معروف اسلامی اسکالر مولانا کلیم احمد صدیقی کے میرٹھ میں لاپتہ ہونے پر تھانہ لساڑی گیٹ پر لوگوں نے گھنٹوں ہنگامہ کیا۔

مولانا کلیم احمد صدیقی اے ٹی ایس کے ہاتھوں گرفتار

اطلاع کے مطابق مولانا کلیم احمد صدیقی ہمایوں نگر میں مولانا شارق کے گھر ایک دعوت میں شرکت کرنے کے بعد رات میں تقریبا نو بجے جب واپس لوٹ رہے تھے تو اچانک لاپتہ ہو گئے، ان کے لاپتہ ہونے کی خبر کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں لوگ تھانہ لساڑی گیٹ پہنچ گئے اور اس سلسلے میں جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کی، وہیں کچھ جانچ ایجنسیوں پر ان کو حراست میں لینے کا شک ظاہر کیا جا رہا تھا، جس پر پولیس نے لوگوں کو سمجھا کر ان کی جلد واپسی کا یقین دلایا۔

Last Updated : Sep 22, 2021, 2:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details