نئی دہلی: بھارت کے معروف اسلامی مفکر و ماہر اقتصادیات اور جماعت اسلامی کے قد آور رہنما ڈاکٹر نجات اللہ صدیقی کا انتقال ہوگیا۔ وہ کافی دنوں سے علیل تھے اور امریکہ میں زیر علاج تھے۔ امریکہ میں ہی آخری سانس لی۔ ڈاکٹر نجات اللہ صدیقی کو اسلامی اقتصادیات پر خدمات کے اعتراف میں عالم اسلام کے سب سے بڑے ایوارڈ شاہ فیصل سے بھی نوازا گیا تھا۔ انہوں نے دنیا بھر کی متعدد یونیورسٹیز میں خدمات انجام دی۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بھی ایک زمانے تک پروفیسر رہے۔ جماعت اسلامی ہند کی مرکزی مجلس شوری اور مرکزی مجلس نمائندگان کے بھی رکن رہے۔ Dr Nejatullah Siddiqui Passed Away
ان کا انتقال امریکہ میں قیام کے دوران ہوا۔ وہ کافی دنوں سے علیل چل رہے تھے۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر نجات اللہ صدیقی کو سنہ 1982 میں شاہ فیصل ایوارڈ دیا گیا تھا۔ وہ اردو اور انگریزی کے ممتاز ادیب تھے۔ ان کی کتابوں کے تراجم مختلف زبانوں مثلاً عربی، فارسی، ترکی، انڈونیشیائی، ملائیشیا، تھائی اور دیگر زبانوں میں ہو چکے ہیں۔ ان کی کتاب سود کے بغیر بینکنگ، جو 1973 اور 2000 کے درمیان تین زبانوں میں 27 ایڈیشنوں میں شائع ہوئی اور دنیا بھر میں 220 لائبریریوں میں دستیاب ہے۔ یہ کتاب شاید ان کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔