اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اسلامی ترقیاتی بینک اسکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب - دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار

اسکالرشپ کے عمل کے کسی بھی مرحلے پر آئی ایس ڈی بی کوئی فیس نہیں لیتا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار آئی ایس ڈی بی کی سرکاری ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

اسلامی ترقیاتی بینک اسکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب
اسلامی ترقیاتی بینک اسکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب

By

Published : Feb 10, 2021, 1:03 PM IST

اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) نے تعلیمی سال 2021-2022 کے لئے اسکالرشپ کی درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ مندرجہ ذیل اسکالرشپ پروگرام پیش کرتا ہے۔

1۔انڈرگریجویٹ پروگرام

2۔ماسٹرز پروگرام

3۔ پی ایچ ڈی پروگرام اور پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ پروگرام

4۔IsDB-ISFD پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت (VET) پروگرام

5۔ کم ترقی یافتہ 21 ممبر ممالک کے لئے بیچلر کی تعلیم کا پروگرام۔

اسکالرشپ کے عمل کے کسی بھی مرحلے پر آئی ایس ڈی بی کوئی فیس نہیں لیتا ہے۔

دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار آئی ایس ڈی بی کی سرکاری ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

اسلامی ترقیاتی بینک:

IsDB سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع ہے۔ یہ ایک کثیرالجہتی ترقیاتی فینانس انسٹی ٹیوٹ ہے۔

اس کے اہم شیئرہولڈرز سعودی عرب ، الجیریا ، ایران ، مصر ، ترکی ، متحدہ عرب امارات ، کویت ، پاکستان ، لیبیا اور انڈونیشیا ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details