گورکھپور: ریاست اترپردیش کے گورکھپور ضلع میں بدھ کی دیر رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ کوتوالی علاقہ کے بخشی پور میں واقع اسلامیہ کالج آف کامرس گورکھپور کی عمارت کی چھت کا ملبہ گرگیا جس کے سبب ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم نے لاش کو باہر نکال لیا۔ وہیں اس واقعہ میں زخمی ایک مزدور کا علاج ضلع اسپتال میں جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔ ریسکیو آپریشن تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہا۔Islamia college of commerce under construction building collapsed one labour died
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اسلامیہ کالج آف کامرس گورکھپور کی عمارت کی چھت گرنے کا نوٹس لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچانے اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ان کے مناسب علاج کی ہدایت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس کے ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ اور اعلیٰ پولیس افسران کو موقع پر جاکر امدادی کام کو جنگی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت دی ۔