اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بم دھماکوں کے ملزم کا تہاڑ جیل میں زدوکوب کرنے کا الزام

سنہ 2018 میں گرفتار آئی ایس آئی ایس کے مشتبہ شخص نے دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں اس نے الزام لگایا گیا ہے کہ اسے تہاڑ جیل میں قیدیوں نے زدوکوب کیا اور جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔

Patiala house
پٹیالہ ہاؤس

By

Published : Jun 10, 2021, 1:42 PM IST

Updated : Jun 10, 2021, 2:21 PM IST

آئی ایس آئی ایس کے ایک مشتبہ شخص نے جس کو ملک میں خودکش حملوں اور سیریل دھماکوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، بدھ کے روز دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے رجوع کیا اور کہا کہ اسے تہاڑ جیل میں موجود دیگر قیدیوں نے پیٹا اور جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔

ملزم راشد ظفر کے وکیل ایم ایس خان کے مطابق ظفر نے اپنے والد کے ساتھ بھی فون پر گفتگو میں اس کا انکشاف کیا۔ ظفر نے بتایا ہے کہ اسے جئے شری رام کہنے پر مجبور کیا گیا تھا اور اس کی پٹائی کی گئی تھی۔

راشد ظفر کو دسمبر 2018 میں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل اور یوپی پولیس کے اے ٹی ایس کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ این آئی اے نے دہلی کے جعفرآباد سیلم پور اور یوپی کے امروہہ میں چھ مقامات، لکھنؤ، ہاپوڑ اور میرٹھ میں دو دو مقامات پر چھاپہ مارا تھا۔

این آئی اے کے مطابق یوم جمہوریہ 2019 سے قبل ملزم نے دہلی سمیت پورے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ 26 دسمبر 2018 کو این آئی اے نے اتر پردیش اور دہلی سے دس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔

این آئی اے نے ان پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ بھیڑ والے علاقوں میں دھماکے کی کوشش کر رہے تھے، ان کے پاس سے این آئی اے نے ایک راکٹ لانچر، 12 پستول اور 25 کلو بارودی مواد بھی برآمد کیا تھا۔

Last Updated : Jun 10, 2021, 2:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details