اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مظفر نگر میں ماسک نہ لگانے والوں کا چالان - Police challan in muzaffarnagar

اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں پولیس کی جانب سے اہم چوراہوں پر ماسک نہ لگانے والوں کو چالان کیا جارہا ہے۔

مظفر نگر میں ماسک نہ لگانے والوں کو پولیس کا چالان
مظفر نگر میں ماسک نہ لگانے والوں کو پولیس کا چالان

By

Published : Apr 21, 2021, 5:24 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کرونا مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ اسی لیے ماسک نہ لگانے والوں کے خلاف پولیس نے اب سخت کارروائی شروع کردی ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس نے شہر کے سبھی مرکزی چوراہوں پر ماسک کی چیکنگ مہم چلائی جس کے تحت پولیس نے ماسک نہ پہننے والے لوگوں کے چالان بھی کاٹے اور کچھ کو سخت ہدایت دے کر چھوڑ بھی دیا۔

مظفر نگر میں ماسک نہ لگانے والوں کو پولیس کا چالان

مظفر نگر میں کرونا مثبت مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے تاکہ کورونا وبا کی چین کو توڑا جا سکے۔ مظفر نگر میں مختلف مقامات پر کرونا کی جانچ سینٹر کھولے گئے ہیں جس میں لوگوں کی کافی تعداد دیکھی جا رہی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں سینٹائیزیشن کے کام کو بھی بخوبی انجام دیا جا رہا ہے۔ پولیس نے سبھی مرکزی چوراہوں پر زبردست چیکنگ مہم چلا رکھا ہے جس کے تحت لوگوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔ چیکنگ کے دوران کچھ کے چالان کاٹے جارہے ہیں تو کچھ کو سخت ہدایت دے کر چھوڑا بھی جا رہا ہے۔ ان سبھی کے پیچھے ضلعی انتظامیہ کا مقصد صرف اتنا ہی ہے کہ کسی طرح کرونا وبا کی چین کو توڑا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details