اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Karunanidhi Birth Centenary ڈی ایم کے بانی کروناندھی کے صد سالہ یوم پیدائش تقریب میں صدر جمہوریہ مدعو

تمل ناڈو کے وزیرر اعلی ایم کے اسٹالن نے راشٹرپتی بھون میں صدر مرمو سے ملاقات کرکے انہیں ملٹی سپر اسپیشلٹی اسپتال کے افتتاح اور کروناندھی کے صد سالہ یوم پیدائش تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 28, 2023, 5:11 PM IST

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے جمعہ کے روز صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور ان سے چنئی میں ملٹی سپر اسپیشلٹی اسپتال کا افتتاح کرنے اور ڈی ایم کے کے بانی ایم کروناندھی کے صد سالہ یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ ایم کے اسٹالن نے جون 2021 میں ڈی ایم کے کے بانی اور سابق وزیر اعلیٰ ایم کروناندھی کے 97 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اسپتال پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا۔ صدر جمہوریہ مرمو 5 جون کو چنئی کے نندنم وائی ایم سی اے گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی کروناندھی کے صد سالہ یوم پیدائش کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گی۔ یہ اطلاع جمعہ کے روز یہاں جاری سرکاری ریلیز میں دی گئی۔

سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایم کے اسٹالن نے راشٹرپتی بھون میں صدر مرمو سے ملاقات کی اور انہیں اسپتال کے افتتاح کے لیے مدعو کیا اور اس دوران انہیں 5 جون کو سابق وزیر اعلیٰ کے صد سالہ یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھی مدعو کیا۔ریلیز کے مطابق، 230 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس اسپتال میں مرد اور خواتین مریضوں، اٹینڈنٹ کے لیے 1000 بستر ہیں۔ریلیز کے مطابق، صدر جمہوریہ نے 5 جون کو چنئی میں اسپتال کا افتتاح کرنے اور نندنم وائی ایم سی اے گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی صد سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے اپنی رضامندی دے دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details