سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں اور راجوری اضلاع کے کچھ حصوں میں منگل کو شام سات بجے تک موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ نے یہ فیصلہ اس خدشے کے پیش نظر لیا کہ شرپسندوں انٹرنیٹ کا غلط استعمال کرسکتے ہیں اور اس کے ذریعہ امن عامہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انٹرنیٹ خدمات کی عارضی معطلی اس وقت ہوئی جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ علاقے کے دورے پر ہیں۔Internet services suspended in rajouri and jammu
فنانشل کمشنر ہوم (ACS) آر کے گوئل کے ذریعہ جاری کردہ ایک سرکاری حکم میں کہا گیا ہے کہ " جموں زون کے اے ڈی جی پی نے ٹیلی کام سروسز کی عارضی معطلی (عوامی ایمرجنسی یا پبلک سیفٹی) رولز 2017 کے تحت مجاز افسر ہونے کے ناطے ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز)/انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز (آئی ایس پیز) کو معطل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈیٹا (2G/3G/4G) خدمات ضلع جموں میں اور ضلع راجوری میں اکتوبر مہینے کی تین تاریخ (شام پانچ بجے) سے چار تاریخ (شام سات بجے) تک معطل رکھا جا رہا ہے۔