اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی: اقلیتی کانگریس میں خانہ جنگی جاری

بارہ بنکی اقلیتی کانگریس کے سابق شہر صدر عتیق احمد نے ریاستی صدر اور ضلع انچارج جعفر موسیٰ کی کارکردگی پر سوال اٹھائے ہیں۔ ان کی ناراضگی اقلیتی کانگریس کی جانب سے مساجد میں تقسیم کئے جا رہے عزم نامہ سے ہے۔

Civil war continues in the minority Congress in barabanki
اقلیتی کانگریس میں خانہ جنگی جاری

By

Published : Oct 2, 2021, 1:24 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اقلیتی کانگریس کے سابق شہر صدر عتیق احمد نے اپنے ریاستی صدر شاہنواز عالم اور ضلع انچارج جعفر موسیٰ کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

اقلیتی کانگریس میں خانہ جنگی جاری

بارہ بنکی اقلیتی کانگریس کے سابق شہر صدر عتیق احمد نے ریاستی صدر اور ضلع انچارج جعفر موسیٰ کی کارکردگی پر سوال اٹھائے ہیں۔ ان کی ناراضگی اقلیتی کانگریس کی جانب سے مساجد میں تقسیم کئے جا رہے عزم نامہ سے ہے۔

ان کے مطابق جس عزم نامہ کی تقسیم کئ جا رہی ہے، وہ صرف مسلمانوں کے لئے ہیں جبکہ اقلیتی کانگریس تمام اقلیتی طبقات کا محکمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سے اس سلسلے میں مختلف قسم کے سوالات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم نامہ کو لیکر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔اترپردیش: کانگریس مسلمانوں کو راغب کرنے کے لیےعزم نامہ پیش کرے گی

عتیق احمد کی ناراضگی کی وجہ سے عزم نامہ کے ساتھ ساتھ بارہ بنکی کانگریس میں اندرونی خانہ جنگی بھی شروع ہوگئی ہے۔ عتیق احمد عزم نامہ میں پی ایل پنیا کی تصویر نہ ہونے سے بھی ناراض ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details