پٹھواری نوگام، ریشوری، لاؤسہ قلم آباد آڈورا ۔ رنگیپت، مقام عشپورہ ۔ ڈرنگسو شاہ نگری اور ہانگاہ بٹہ گنڈ میں قریب چار بجے تیز بارش اور ژالہ باری شروع ہوئی جو قریب 10منٹ تک جاری رہی جس کے نتیجے میں سیب، بادام ، اخروٹ، چیری اور دھان کی فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
ہندوارہ کے کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری سے نقصان - Intensive Hailstorm
طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے نہ صرف ہماری امیدوں کو چکنا چور کر دیا ہے بلکہ باغبانوں کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ہندوارہ کے کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری سے نقصان
مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس سال انہیں اچھی فصل کی توقع تھی کیونکہ ہمارے باغات سیب میں وافر مقدار میں نظر آتے ہیں لیکن طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے نہ صرف ہماری امیدوں کو چکنا چور کردیا ہے بلکہ باغبانوں کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے حکومت سے زور دیا کہ وہ ان کی مدد کریں۔ انھیں پچھلے کئی سالوں سے بہت بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔ ادھر راجور اور قاضی آباد علاقوں میں ژالہ باری سے سیب کے باغات کو نقصان پہنچا ہے۔