خفیہ ایجنسیوں (Intelligence Agencies) نے دہلی پولیس (Delhi Police) اور دیگر ایجنسیوں کو چوکس کردیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مقیم آئی ایس آئی کے نمائندے کسانوں کی آڑ میں گڑبڑی پھیلا سکتے ہیں۔
کسانوں کی تحریک کے 7 ماہ مکمل ہو رہے ہیں اور کسان رہنماؤں نے کہا ہے کہ 26 جون کو کسان پورے ملک میں راج بھون جائیں گے اور گورنر کو ایک میمورنڈم پیش کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ کسان دہلی کی تین سرحدوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے2020 میں تین کسان قوانین کو نافذ کیا۔ جس کے بعد ملک بھر کے کسان سڑکوں پر اتر آئے اور ان قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرنے لگے۔ اس سلسلے میں کسان تنظیموں کے نمائندوں کی حکومت کے ساتھ بات چیت بھی ہوئی۔ مگر بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔