اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Intekhab Alam criticizes BJP بہار میں نتیش کے بغیر بی جے پی کا اپنا کوئی وجود نہیں - انتخاب عالم کا بی جے پی پر طنز

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن انتخاب عالم نے کہا کہ لوگ اب بی جے پی کے اصلی کردار کو پڑھ چکے ہیں۔ بی جے پی جتنی بھی کوشش کرلے لیکن اب لوگ اس کے بہکاوے میں نہیں آنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی جو بے روزگاری، مہنگائی اور دیگر کئی نکات پر پیچھے ہے، عوام کو گمراہ کرکے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔ Intekhab Alam criticizes BJP

بہار میں نتیش کے بغیر بی جے پی کا اپنا کوئی وجود نہیں
بہار میں نتیش کے بغیر بی جے پی کا اپنا کوئی وجود نہیں

By

Published : Aug 22, 2022, 6:23 PM IST

نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے رکن انتخاب عالم نے بی جے پی کی جانب سے بہار کی موجودہ مہاگٹھ بندھن حکومت کو جنگل راج کہنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہار میں نتیش کے بغیر بی جے پی کا اپنا کوئی وجود نہیں ہے، اس لیے ان کی علیحدگی سے بی جے پی بوکھلا گئی ہے۔ انہوں نے جاری ایک بیان میں کہا کہ نہ تو وزیراعلیٰ بدلے، نہ ہی حکومت کا کوئی ملازم، پھر بہار میں جنگل راج کیسے آیا، کیا بی جے پی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔Intekhab Alam criticize political agenda of BJP in bihar

انہوں نے کہا کہ جنگل راج-جنگل راج کہہ کر دراصل بی جے پی عوام کو اسی طرح ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے جس طرح کبھی بھوتوں کے نام پر معصوم بچے کو ڈرایا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ہونہار رہنما شاید یہ بھول گئے ہیں کہ یہ 21ویں صدی ہے جس میں انسانی ذہن اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے بھوتوں اور بھوتوں کے افسانوں کو ختم کر دیا ہے اور اب نام نہاد جنگل راج کا بھرم بھی دور ہو گیا ہے۔ اب لوگ کسی وہم میں نہیں آئیں گے کیونکہ وہ اب ڈرنے والے نہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ لوگ اب بی جے پی کے اصلی کردار کو پڑھ چکے ہیں۔ بی جے پی جتنی بھی کوشش کرلے لیکن اب لوگ اس کے بہکاوے میں نہیں آنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی جو بے روزگاری، مہنگائی اور دیگر کئی نکات پر پیچھے ہے، عوام کو گمراہ کرکے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔ ریاست میں ہونے والے مجرمانہ واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرائم کا بڑھنا تشویشناک ہے، لیکن بی جے پی کے لوگ اس کی فکر کرنے کے بجائے سیاسی روٹیاں سینکنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے جھانسے میں نہ آئیں، کیونکہ یہ وہ پارٹی ہے جو زخم بھی دیتی ہے اور سینہ کوبی بھی کرتی ہے۔


مزید پڑھیں:۔ Bihar Political Crisis: بی جے پی کے ملک سے ختم ہونے کا اشارہ بہار کی مٹی سے شروع، انتخاب عالم

انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں ماضی قریب میں ہونے والے مجرمانہ واقعات بی جے پی کی ایما پر عظیم اتحاد حکومت کو بدنام کرنے کے لیے ہوتے رہے ہیں۔ ان واقعات سے بی جے پی کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا ہے، لیکن وہ اس سے لطف اندوز ہو رہی ہے کیونکہ انہیں ایک سیاسی مسئلہ اور اس میں اشتعال نظر آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بی جے پی بہار کے نظام حکومت کو جنگل راج کہہ کر ریاست کی شبیہ کو خراب کر رہی ہے۔ ایسا کرنے سے دوسری ریاستوں اور ممالک میں رہنے والے بہار کی عوام کو بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انتخاب نے بی جے پی رہنما کو خبردار کیا کہ بہار مہاتما بدھ کی سرزمین ہے، لہٰذا جنگل راج کی دہائی بند کرے، ورنہ آنے والے وقت میں بہار کے لوگ اس کے بہتان کا بدلہ ضرور لیں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details