حیدرآباد: جمعرات کی رات تقریباً 9 بجے فوٹوز اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام صارفین کو دقت کا سامنا کرنا پڑاتھا۔دنیا بھر میں یہ ایپ اچانک ڈاؤن ہوگیا۔ ڈاؤن ڈٹیکٹر DownDetector نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ انسٹاگرام صارفین نے ٹویٹر پر آکر انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کی تصدیق و شکایت کی۔ اس کے ساتھ ہی ٹوئٹر پر انسٹاگرام ڈاؤن ہیش ٹیگ ٹرینڈ ہونے لگا۔ تاہم بعد میں یہ مسئلہ حل ہو گیا۔ Instagram server down Across the Globe
ٹویٹر پر لوگوں نے کہا کہ فیس بک کے زیر ملکیت تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام دنیا بھر میں ڈاؤن ہے۔ صارفین نے لکھا کہ 'ہم جانتے ہیں کہ لوگ انسٹاگرام استعمال نہیں کر پا رہے ہیں۔