اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نوئیڈا میں شاپنگ مال کا معائنہ، گائیڈ لائنز پر عمل آوری کی ہدایت

اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں کووڈ-19 وبا کے پھیلاؤ اور اس سے بچاؤ کے لئے ڈسٹرکٹ انٹرٹینمنٹ ٹیکس آفیسر کے پی چند کے زیر نگرانی مستقل معائنہ مہم چل رہی ہے۔ اس سلسلہ میں سیکٹر 21 میں واقع اسمارٹ بھارت (اسپائس) شاپنگ مال کا اچانک معائنہ کیا گیا۔

By

Published : Apr 6, 2021, 4:01 PM IST

نوئیڈا میں شاپنگ مال کا معائنہ ، رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کی ہدایت
نوئیڈا میں شاپنگ مال کا معائنہ ، رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کی ہدایت

اس دوران اسپائس مال انتظامیہ کو جے پی چند کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ وہ رہنمایانہ خطوط پر لازمی عمل کریں اور دوسروں سے بھی کروائیں۔ بھی۔ مینڈیٹ کے مطابق جیسے صبح کو تمام چھونے والی چیزوں / جگہوں کی سینٹایزیشن اور صفائی ستھرائی ، کسی شخص کو بغیر ماسک کے داخل ہونے کی اجازت نہ دیں۔

نوئیڈا میں شاپنگ مال کا معائنہ ، رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کی ہدایت

گیٹ پر سینٹایزر ، درجہ حرارت اسکینر / 2 گز کی معاشرتی دوری سے متعلقہ سائن ، اگر کسی کو بخار ہو تو اسے حکومتی رہنما خطوط کے مطابق علیحدہ رکھیں۔ مال میں پی اے سسٹم سے وقتاً فوقتاً عوام کو آگاہ کیا جائے۔

اس میں کسی قسم کی نرمی نہیں ہونی چاہئے۔ مال کے مختلف اسٹوروں پر بھی انتظامات چیک کیے گئے ، مثلاً ہلدی رام سوئٹ کے منیجر کو کاؤنٹر پر داخلی گیٹ ، ایگزٹ گیٹ اور سماجی دوری برقرار رکھنے کے لئے فرش پر واضح اسٹیکر لگانے اور اپنے ملازمین کو بھی بخار کی جانچ پڑتال کے بعد ہی انٹری دینے کا حکم دیا تاکہ انفیکشن سے پاک حفاظتی ماحول برقرار رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details