وارانسی: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ طیارہ بردار جنگی بیڑہ 'آئی این ایس وکرانت' کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا جانا ہند بحرالکاہل خطے میں ہندوستان کی بڑھتی طاقت کوظاہر کرنے والا پہلا قدم ہے۔Rajnath Singh On INS Vikrant
اترپردیش میں وارانسی کے دو روزہ دورے کے دوسرے دن ہفتہ کو سنگھ نے کاشی وشوناتھ مندر میں درشن پوجن کیا۔ اس سے پہلے انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ سودیشی تکنیک سے اتنا بڑا طیارہ بردار بیڑہ بنانے والا بھارت دنیا کا ساتواں ملک بن گیا ہے۔ یہ ہند بحرالکاہل خطے میں طاقت ور ملک کے طور پر ہندوستان کے بڑھتے طاقت کا پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان صرف دفاعی شعبے میں ہی نہیں بلکہ دیگر شعبوں میں بھی خودکفیل ہورہا ہے۔