اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Injured Militant Died زخمی عسکریت پسند تبارک حسین کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال - تبارک حسین کا انتقال

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں زخمی عسکریت پسند تبارک حسین کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ وہی شخص ہے جس کو 21 اگست 2022 کو ضلع راجوری کے نوشہرہ کے جھنگڑ سیکٹر میں فوجیوں نے لائن آف کنٹرول سے دراندازی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ڈیفنس پی آر او نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہم صبح سویرے جسد خاکی کو پولیس کے حوالے کر دیں گے اور اگر پاکستان اس کا دعویٰ کرتا ہے تو سول انتظامیہ فیصلہ کرے گی کہ جسد خاکی پاکستان کے حوالے کیسے کی جائے۔ Injured Militant Tabarak Hussain Died of Cardiac Arrest

Jammu and Kashmir Injured militant Tabarak Hussain died after cardiac arrest in Rajouri
زخمی عسکریت پسند تبارک حسین کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

By

Published : Sep 3, 2022, 10:12 PM IST

Updated : Sep 3, 2022, 11:02 PM IST

راجوری:جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں زخمی عسکریت پسند تبارک حسین کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ قابل ذکر ہے کہ 21 اگست 2022 کو ضلع راجوری کے نوشہرہ کے جھنگڑ سیکٹر میں فوجیوں نے لائن آف کنٹرول کی جانب سے دراندازی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی جو ابھی بھی آرمی ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ Injured Militant Tabarak Hussain Died of Cardiac Arrest

گرفتار کیے گئے درانداز نے اپنی شناخت تبارک حسین ظاہر کی تھی جو کہ سبزکوٹ گاؤں، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے ضلع کوٹلی کا رہائشی ہے۔ اس وقت تبارک حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں پاکستان انٹیلی جنس ایجنسی کے کرنل یونس چوہدری نے بھیجا تھا جس نے انہیں 30,000 پاکستانی روپے ادا کیے تھے۔ تبارک نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے دوسرے دراندازوں کے ساتھ مل کر بھارتی فارورڈ پوسٹوں کے دو/تین دنوں تک ریکی کی تھی جس کا مقصد انہیں مناسب وقت پر نشانہ بنانا تھا۔

وہیں ڈیفنس پی آر او نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہم صبح سویرے جسد خاکی کو پولیس کے حوالے کر دیں گے اور اگر پاکستان اس کا دعویٰ کرتا ہے تو سول انتظامیہ فیصلہ کرے گی کہ جسد خاکی پاکستان کے حوالے کیسے کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Army Foils Infiltration Bid in JK نوشہرہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، درانداز گرفتار

Last Updated : Sep 3, 2022, 11:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details