جموں ڈویژن کے راجوری ضلع کے نوشہرہ کے لام علاقے میں دیر رات دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کہ مطابق دیر رات فوج نے دراندازی کی کوشش کو اس وقت ناکام بنا دیا جب کچھ عسکریت پسندوں نے اس طرف گھسنےکی کوشش کی۔فوج نےاس کوشش کو ناکام بنایا اور علاقہ کو معاسہرےمیں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاہے فوجی ذرایع کےمطابق علاقہ میں درانداذوں کےچھپے ہونے کا خدشہ ہے جن کو اب دن کے اجالے میں جلد بےنقاب کیاجائیگا۔
فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر جنگجوؤں کی طرف سے در اندازی کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو در اندازوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج نے نوشہرہ کے لام علاقے میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ شب جنگجوؤں کی طرف سے دراندازی کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر تعینات فوج کی لام بٹالین کے اہلکاروں نے در اندازی ہوتے ہوئے دیکھتے ہی ان کو روکنے کی کارروائی شروع کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران دو در انداز مارے گئے جن کی لاشیں سرحد کے آگے پڑی ہوئی دیکھی گئیں۔ دریں اثنا ایک فوجی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے ایل او سی پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا۔ بیان میں کہا گیا: ’کاڈ کاپٹر کے ذریعے دو لاشیں دیھی گئیں اور علاقے کی مزید جانچ کی جا رہی ہے‘۔