کپواڑہ: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقہ سید پورہ میں فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے درانداز کو ہلاک کردیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز رات میں فوج اور پولیس کی مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ کمشیر پولیس نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پچھلی رات کے دوران کپواڑہ پولیس کے ذریعہ تیار کردہ ایک مخصوص ان پٹ کی بنیاد پر فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے سید پورہ فارورڈ ایریا میں دراندازی کرنے والے ایک گروپ کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔
Infiltration Attempt in Kupwara کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک ہلاک - Search Operation in Kupwara
شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقہ سید پورہ میں گذشتہ روز رات میں فوج اور پولیس کی مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔ اس دوران ایک درانداز ہلاک ہوگیا۔ Infiltration attempt failed in Kupwara
مزید پڑھیں:۔Two militants killed in Balakote پونچھ میں دراندازی کوشش ناکام، دو عسکریت پسند ہلاک
مشترکہ ٹیم نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کردیا۔ وہیں فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرہ میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ وہیں علاقے میں اس کارروائی سے خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس قبل بھی کئی مرتبہ علاقے میں دراندازی کی کوشش کی گئی لیکن سکیورٹی فورسز نے متستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
TAGGED:
Search Operation in Kupwara