تملنڈو میں سرمایہ کاری کانفرنس میں وزیراعلی ایم کے اسٹالن نے حصہ لیا اور 35 نئے پروجیکٹوں کے لئے سمجھوتہ کے میمورنڈم پر دستخط کئے، جس میں کل 17141 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی اور 5000 سے زیادہ لوگوں کو نوکریوں کی پیشکش کی گئی۔
اس موقع پر اسٹالن کی جانب سے 4250 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور 21630 نوکریوں کی پیشکش والے 9 پروجیکٹوں کی بنیاد رکھی گئی۔ اس میں ہوسور میں آئناکس ایئر پروڈکٹس کے ذریعہ ایک لکوڈ آکسیجن پیدواری یونٹ کی بنیاد رکھنا بھی شامل ہے جس میں ہر روز 200 ٹن کی صلاحیت کے ساتھ آکسیجن کا پروڈکشن ہوگا اوراس پر 150 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔