اردو

urdu

اندور- سورت نے اسمارٹ سٹی کا ایوارڈ جیتا

By

Published : Jun 26, 2021, 8:05 AM IST

رہائش اور شہری امور کی مرکزی وزارت کی اہم اسمارٹ سٹی مہم کے تحت مدھیہ پردیش کے شہر اندور اور گجرات کے شہر سورت کو مشترکہ طور پر اسمارٹ سٹی ایوارڈ دیا گیا ہے۔

اندور-سورت نے اسمارٹ سٹی کا ایوارڈ جیتا
اندور-سورت نے اسمارٹ سٹی کا ایوارڈ جیتا

اسمارٹ سٹی مہم، اَمرِت اور پی ایم آواس یوجنا-شہری کی 6ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک آن لائن تقریب میں رہائش اور شہری امور کی مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے سٹی انعامات کی فہرست جاری کی۔ وزارت میں سیکرٹری درگا شنکر مشرا اور مختلف ریاستی حکومت کے سینیئر افسران نے اور اسمارٹ سٹی مہم کے تحت شہروں کے چیف ایگزیکیٹیو افسران نے بھی آن لائن تقریب میں حصہ لیا۔

مدھیہ پردیش کے شہر اندور اور گجرات کے شہر سورت نے مشترکہ طور پر سٹی ایوارڈ جیتا اور اترپردیش نے انڈیا اسمارٹ سٹیز ایوارڈ 2020 کے تحت ریاستی انعام جیتا۔

علاوہ ازیں گجرات کے شہر احمدآباد، اترپردیش کے شہر وارانسی اور جھارکھنڈ کے شہر رانچی نے اسمارٹ سٹی کی قیادت کے ایوارڈ جیتے۔ نو شہروں کو موسمیات کے مطابق ماحولیات کو ترقی دینے کے لیے چار ستارہ ترجیح دی گئی۔ ان شہروں میں سورت، اندور، احمدآباد، پونے، وجے واڑہ، راجکوٹ، وشاکھاپٹنم، پنپری-چِنچوڑ اور بڑودہ شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details