اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mob Attack: دیواس میں بھی اندور جیسا ہجومی تشدد کا واقعہ

ریاست مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع میں ٹوسٹ اور زیرہ بیچنے والے زاہد منصوری نام کے ایک شخص سے شناختی کارڈ مانگنے کے بعد نا معلوم بدمعاشوں نے ان کی پٹائی کردی۔

دیواس میں بھی اندور جیسا تشدد کا واقعہ پیش آیا
دیواس میں بھی اندور جیسا تشدد کا واقعہ پیش آیا

By

Published : Aug 27, 2021, 2:43 PM IST

Updated : Aug 28, 2021, 9:20 AM IST

مدھیہ پردیش کے تجارتی شہر اندور میں کچھ روز قبل چوڑیاں فروخت کرنے والے کے ساتھ ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا جس سے ملک کی سیاست گرم ہوگئی تھی، ویسا ہی دیواس ضلع میں بھی ایک معمر شخص کی پٹائی کا معاملہ پیش آیا۔

دیواس میں بھی اندور جیسا تشدد کا واقعہ پیش آیا

ذرائع کے مطابق پچاس سالہ زاہد منصوری دیواس ضلع کے ہاڑ پیپلیاں گاؤں کے آس پاس ٹھیلا لگا کر زیرا اور ٹوسٹ بیچتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اندور ماب لنچنگ: اسدالدین اویسی کے ٹوئٹ پر ریاستی وزرا کا ردعمل

زاہد منصوری جب اپنے گھر لوٹ رہے تھے تو راستے میں کچھ لوگوں نے انہیں روک کر شناختی کارڈ کے بارے میں پوچھا۔ ان کے منع کرنے پر شرپسندوں نے ان کو ڈنڈے اور بیلٹ سے پٹائی شروع کردیا۔ وہیں، مقامی لوگوں نے انہیں بچایا۔

ایف آئی آر کی کاپی

زاہد منصوری نے نامعلوم بدمعاش کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے اور پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Aug 28, 2021, 9:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details