اردو

urdu

By

Published : Jun 1, 2022, 7:44 AM IST

ETV Bharat / bharat

Indo China Meeting: ایل اے سی پر کشیدگی کم کرنے کے لیے ہند۔چین فوجی کمانڈروں کی میٹنگ جلد

وزارت خارجہ میں مشرقی ایشیا کے محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری نوین سریواستو اور چینی وزارت خارجہ میں سرحدی اور سمندری امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل کی مشترکہ قیادت میں بھارت-چین سرحدی امور پر مشاورت اور رابطہ کاری نظام (ڈبلیو ایم سی سی) کی 24ویں دور کی میٹنگ میں یہ اہم فیصلہ لیا گیا۔

ایل اے سی پر کشیدگی کم کرنے کے لیے ہند۔چین فوجی کمانڈروں کی میٹنگ جلد
ایل اے سی پر کشیدگی کم کرنے کے لیے ہند۔چین فوجی کمانڈروں کی میٹنگ جلد

نئی دہلی: بھارت اور چین نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ محاذ آرائی کے مقامات سے جلد از جلد فوجیوں کو ہٹانے کے حوالے سے فوج کے کور کمانڈروں کی 16ویں میٹنگ جلد منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ میں مشرقی ایشیا کے محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری نوین سریواستو اور چینی وزارت خارجہ میں سرحدی اور سمندری امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل کی مشترکہ قیادت میں بھارت-چین سرحدی امور پر مشاورت اور رابطہ کاری نظام (ڈبلیو ایم سی سی) کی 24ویں دور کی میٹنگ میں یہ اہم فیصلہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں:۔ بھارت اور چین کی میٹنگ میں فوجیوں کو ہٹانے کا عمل مکمل کرنے پر اتفاق


سرکاری اطلاعات میں بتایا گیا کہ ورچوئل طریقے سے ہونے والی اس میٹنگ میں دونوں فریقوں نے مغربی سیکٹر کے سرحدی علاقے میں ایل اے سی کے موجودہ حالات کا جائزہ لیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details