اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کووڈ ٹیکہ سازی میں بھارت نے امریکہ کو پیچھے چھوڑدیا

مرکزی وزارت صحت نے ایک ٹویٹ میں کہا، "بھارت نے ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔ کووڈ ٹیکہ سازی میں یو ایس اے کو پیچھے کرتے ہوئے زیادہ تعداد میں خوراکیں لگائی گئی ہیں۔"

کووڈ ٹیکہ سازی میں بھارت نے امریکہ کو پیچھے چھوڑدیا
کووڈ ٹیکہ سازی میں بھارت نے امریکہ کو پیچھے چھوڑدیا

By

Published : Jun 28, 2021, 2:01 PM IST

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، کووڈ۔19 کے خلاف بھارت کی بڑے پیمانے پر ٹیکہ سازی کی مشق نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر ایک نیا سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔ کووڈ ویکسین کی کل 32،36،63،297 خوراکیں بھارتی شہریوں کو لگائی گئیں ہیں، جبکہ امریکہ نے 32،33،27،328 خوراکوں کا ہدف حاصل کیا ہے۔

وزارت صحت نے ایک ٹویٹ میں کہا، "بھارت نے ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا ہے، کووڈ ٹیکہ سازی میں یو ایس اے کو پیچھے کرتے ہوئے زیادہ تعداد میں خوراکیں لگائی گئی ہیں۔"

دریں اثنا ، اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ، دنیا کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں ویکسین لگانےکا تناسب اپنی آبادی کا 4 فیصد ہے۔جب کہ اب تک امریکہ میں 46.5%بالغ افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بھارت میں ٹیکہ لگانے کی مہم 16 جنوری کو شروع ہوئی تھی جبکہ امریکہ نے 8 دسمبر کو اس کی شروعات کی تھی۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطانیہ اور جرمنی میں ٹیکوں کی 7 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئی ، اٹلی میں 4 لاکھ سے زیادہ اور فرانس میں 5 لاکھ سے زیادہ خوراکیں لگائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں کورونا وائرس کے 46,148 نئے کیسز، 979 اموات

ABOUT THE AUTHOR

...view details