بھارت کا اپریل تا اکتوبر تک بجٹ کا مالی خسارہ Fiscal Deficit مالی برس 2022 کے ہدف کے 36.3 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ منگل کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مرکزی حکومت کا مالی خسارہ اکتوبر کے آخر میں مالی برس 2021-22 کے سالانہ بجٹ کے ہدف کے 36.3 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (CGA) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی خسارہ - آمدنی اور اخراجات کے درمیان فرق - اپریل-اکتوبر 2021-22 کی مدت کے لیے 547,026 کروڑ روپے یا بجٹ تخمینہ (BE) کا 36.3 فیصد رہا۔