انڈین ریلویز کی شرامک کلیان ای ایپلی کیشن یکم اکتوبر 2018 کو تیار اورشروع کی گئی تھی۔ یہ ای ایپلی کیشن کم از کم اجرتوں کے قانون کی گنجائشوں پر عمل درآمد کو یقینی بناتی ہے اور اس بات کو بھی یقینی بناتی ہے کہ انڈین ریلویز میں ٹھیکے پر کام کرنے والے ورکرز کو ان کی دائیگی صحیح طریقے سے کی جائے۔ اس کے لئے کانٹریکٹرز پر سختی کی جاتی ہے کہ وہ اس ای ایپلی کیشن میں اجرتوں کی ادائیگی کا اعداد وشمار باقاعدگی سے اپ لوڈ کریں ۔اس سے اصل آجر یعنی ریلویز کو اجرتوں کی اس تقسیم پر نظر رکھنے میں مدد ملتی ہے، جو کانٹریکٹر ٹھیکے پر کا م کرنے والے ورکروں کو ادا کرتے ہیں۔
9 مارچ 2021 تک اس پورٹل پر مجموعی طورسے 15812 ٹھیکے دار اور مجموعی طور سے 381831کانٹریکٹ ورکر اندراج کراچکے ہیں۔اسی کے ساتھ ساتھ مجموعی طورسے 48312 کی تعداد میں لیٹر آف ایکسپٹنس ( ایل او اے )، 349590 لاکھ ( 3495 کروڑ روپے سے زیادہ ) کی اجرتی رقم اور تقریباً 6 کروڑ افرادی کام کرنے کے دن بھی ہندوستانی ریلویز میں اس پورٹل پر رجسٹر ہوچکے ہیں۔