اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

انڈین آئل اسپتالوں میں آکسیجن فراہم کرے گا

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی نے آج کہا کہ دہلی، ہریانہ اور پنجاب کے اسپتالوں میں بغیر کسی منافع کے 150 ٹن آکسیجن کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

By

Published : Apr 19, 2021, 9:50 PM IST

انڈین آئل اسپتالوں میں آکسیجن فراہم کرے گا
انڈین آئل اسپتالوں میں آکسیجن فراہم کرے گا

انڈین آئل کارپوریشن نے کووڈ-19 وبائی بیماری کی دوسری لہر کے دوران آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے میڈیکل گریڈ آکسیجن کی فراہمی شروع کردی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی نے آج کہا 'دہلی، ہریانہ اور پنجاب کے اسپتالوں میں بغیر کسی منافع کے 150 ٹن آکسیجن کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی پہلی کھیپ دہلی کے مہا درگا چیریٹیبل ٹرسٹ اسپتال میں پہنچادی گئی ہے'۔

کووڈ 19 مریضوں کی بڑھتی تعداد کے ساتھ میڈیکل گریڈ آکسیجن کی فراہمی ان کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے۔ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے دہلی سمیت متعدد ریاستوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے پیش نظر انڈین آئل نے اپنے 'پانی پت ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس' میں اپنے مونوایتھلین گلائکول یونٹ میں استعمال ہونے والے انتہائی خالص آکسیجن سے میڈیکل گریڈ مائع آکسیجن بنانا شروع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
اب 18 برس سے اوپر کے ہر شخص کے لیے کورونا ویکسین دستیاب ہوگی

انڈین آئل کے چیرمین ایس ایم ویدھا نے بتایا 'کمپنی بحران کی گھڑی میں ملک کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وبائی امراض کے دوران ہماری خاص توجہ چوبیس گھنٹے ضروری ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانا رہا ہے۔ ہم نے پی پی ای کٹس کے لیے خام مال کی پیداوار میں بھی اضافہ کیا ہے اور اب ہم اسپتالوں میں میڈیکل آکسیجن فراہم کررہے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details